the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

گریٹر حیدرآباد  میں  زیرزمین آبی ذخائر کے تحفظ اور غیر قانونی طور پر پانی کی فروخت روکنے کے لیے حیڈرا کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سنگاریڈی ضلع کے تلہ پور گاؤں کے حدود میں پیر کے روز دو مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 7 غیر قانونی بورویلز کو پائپوں سمیت نکال کر بند کردیا گیا، جبکہ 6 واٹر سمپس کو منہدم کردیا گیا۔ اس کے علاوہ واٹر ٹینکرس کو ضبط کرتے ہوئے مقدمات بھی درج کروائے گئے۔حیڈرا حکام کے مطابق بغیر اجازت بورویلز کھود کر زیرزمین پانی کا بے دریغ



استحصال کرتے ہوئے تجارتی مقاصد کے لیے فروخت کرنے والوں کے خلاف نگرانی جاری رہے گی۔ اس کارروائی کا مقصد زیرزمین آبی ذخائر کا تحفظ اور مقامی عوام کو پانی کی قلت سے بچانا ہے۔ واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرکے فروخت کرنے والے واٹر ٹینکروں کی تیز رفتار ڈرائیونگ سے بھی مقامی افراد میں تشویش پائی جاتی تھی۔ حیڈرا کی کارروائی پر مختلف کالونیوں اور گیٹیڈ کمیونٹیز کے مکینوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تالابوں اور کنٹوں کے علاقوں میں غیر قانونی آبی کاروبار مکمل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.