حیدرآباد 14 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے کوکٹ پلی کے نلا چیرو میں آج تہوار کا ماحول رہا جب حیڈراکمشنر اے وی رنگناتھ نے مقامی عوام کے ساتھ پتنگ بازی کے جشن میں حصہ لیا۔گذشتہ برسوں میں غیر قانونی قبضوں کے باعث یہ جھیل صرف 16 ایکڑ رہ گئی تھی، تاہم اب صفائی، نکاسیِ آب کی تبدیلی
اور سیلاب کنٹرول اقدامات کے ذریعے اسے دوبارہ 30 ایکڑ تک بحال کیا گیا ہے۔حیدرآباد جھیلوں کی بحالی کے پروگرام کے تحت مفت عوامی سہولیات، بہتر زیرِ زمین پانی کی ریچارج اور مزید جھیلوں کی بحالی کے منصوبے جاری ہیں، جس سے یہ جھیلیں شہر کے لیے متحرک اور کمیونٹی کے لیے قابلِ استعمال مقامات میں بدل رہی ہیں۔