the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے امین پور بلدیہ  میں واقع چکرپوری کالونی کے 1253.8 مربع گز پر مشتمل پارک کی زمین کو حیدرا نے اتوار کے روز قبضہ سے بچالیا۔ اس زمین کی مالیت تقریباً 7 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ چکرپوری کالونی ویلفیئر اسوسی ایشن نے حیدرا کی پرجاوانی میں شکایت درج کرائی تھی کہ پارک کی زمین پر قبضے کی کوششیں ہورہی ہیں۔کمشنر اے وی رنگناتھ کی ہدایت پر حیدرا کے حکام نے



متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ موقع پر معائنہ کیا۔ امین پور گاؤں کے سروے نمبر 135 میں واقع یہ پارک زمین کل 1253.8 مربع گز رقبہ پر مشتمل ہے، معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ پارک کے لیے مختص زمین کی حدبندی کے پتھر ہٹادیے گئے تھے۔ اس پر حیدرا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پارک کے گرد باڑ لگا دی اور زمین کو محفوظ بنادیا۔ پارک کو بچانے پر کالونی کے مکینوں نے حیدرا  کا شکریہ ادا کیا اور “حیدرا زندہ باد” کے نعرے لگائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.