حیدرآباد 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف حیدرا نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جوبلی ہلز میں واقع معروف نیروس شو روم کو مہر بند کر دیا۔ اس کے علاوہ نامپلی اسٹیشن روڈ پر ایک فرنیچر شو روم کو بھی بند کر دیا گیا۔حکام کے مطابق دونوں شو رومس فائر این او سی کے بغیر کام کر رہے تھے، جبکہ آتش گیر سامان کا غیر
محفوظ ذخیرہ، ایمرجنسی راستے بند رہنے اور فائر فائٹنگ آلات کی عدم دستیابی جیسی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ کارروائی کے دوران برقی کی سپلائی بھی منقطع کر دی گئی۔حیدرا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فائر سیفٹی سے متعلق کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فون نمبر 9000113667 یا 7207923085 پر دیں، یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو ٹیگ کریں۔ شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔