حیدرآباد 28 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) مرکزی وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے چہارشنبہ کو حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر وِنگز انڈیا 2026 کا افتتاح کیا، جس کے ساتھ ایشیا کے بڑے شہری ہوابازی پروگراموں میں شمار ہونے والی اس تقریب کا آغاز ہو گیا۔ چار روزہ اس ایونٹ میں 20 سے زائد ممالک
کے سرکاری وفود، عالمی ایرو اسپیس ماہرین اور طیارہ ساز کمپنیاں شریک ہیں۔ وزیر شہری ہوابازی نے کہا کہ یہ پروگرام بھارت کی ہوابازی میں تیز رفتار ترقی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی فضائی سفر کے مستقبل پر بھی روشنی ڈال رہا ہے، جبکہ بیگم پیٹ ایرپورٹ کا انتخاب حیدرآباد کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا مظہر ہے۔