حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے تاریخی چارمینار کے احاطے میں ایک خصوصی ٹریفک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور سڑک حادثات میں کمی لانا تھا۔اس موقع پر جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ٹریفک) تفسیر اقبال آئی پی ایس، چارمینار زون کے ڈی سی
پی، ٹریفک ڈی سی پی، ایم ایل اے میر ذوالفقار علی سابق رکنِ پارلیمنٹ ہنمنت راؤ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ٹریفک پولیس عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں، دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت لازمی طور پر ہیلمٹ پہنیں، ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کو اپنی عادت بنائیں۔