: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ میں تین دن تک کئی علاقوں میں ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے پیش نظر 21 سے 24 فروری تک بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی اور بھاری بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ کے مطابق 22 فروری کو شمال اور مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کی شدت
زیادہ رہنے کا امکان ہے، اگرچہ درجہ حرارت میں کمی آئے گی، لیکن بارش طوفانی شکل اختیار کر سکتی ہے اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ حیدرآباد میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ کے آخر تک جاری وارننگز پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔