ذرائع:
حیدرآباد : کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار نے فون دیکھتے ہوئے گاڑیاں چلانے والوں کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ متعدد ڈرائیورس، بشمول آٹو رکشہ اور کیب/بائیک ٹیکسی ڈرائیورس کو اکثر ڈرائیونگ کے دوران ویڈیوس دیکھتے
یا ایئرفونس استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ یہ ایک خطرناک اور قابل سزا عمل ہے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس ایسے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ کمشنر پولیس نے کہا اپنی مسافروں کی اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ کوئی بھی چیز زندگی سے زیادہ قیمتی نہیں ہے، چوکس رہیں محفوظ رہیں۔