ذرائع:
نئے سال کی تقریبات سے چند گھنٹے قبل حیدرآباد پولیس نے شہر بھر میں ٹریفک سے متعلق سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے، جو 31 دسمبر کی رات 10 بجے سے یکم جنوری کی صبح تک نافذ رہیں گی۔ ٹریفک کے جوائنٹ کمشنر (انچارج) وینکٹیشورلو کے مطابق ضرورت پڑنے پر بیگم پیٹ اور ٹولی چوکی کے سوا شہر کے دیگر فلائی اوورز بند کیے جا سکتے ہیں، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری
رات کے سفر سے گریز اور آؤٹر رنگ روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق رات 11 بجے سے 2 بجے تک ٹینک بنڈ اور نیکلس روڈ پر ٹریفک محدود رہے گی، جبکہ این ٹی آر مارگ، بڑے شاپنگ مالز اور تجارتی علاقوں میں خصوصی نگرانی ہوگی۔ شہر بھر میں 217 مقامات پر چیکنگ کی جائے گی، شراب نوشی کر کے گاڑی چلانے کے خلاف جانچ شام 8 بجے سے پوری رات جاری رہے گی، اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔