حیدرآباد میں مان سون کے پیش نظر پولیس اور جی ایچ ایم سی نے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں نالوں کی صفائی، پائپ لائن مرمت، واٹر لاگنگ پوائنٹس کی نشاندہی اور کھلے مین ہولز کو بند کرنے کی ہدایت دی
گئی۔ فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور سڑکوں کی مرمت پر بھی زور دیا گیا، جبکہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ہر زون کو 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔حکام نے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کو اولین ترجیح دینے کا عزم ظاہر کیا۔