حیدرآباد 9 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد میں واقع عثمانیہ جنرل ہاسپٹل سے زیرِ علاج ایک مریض کے اچانک لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد افراد خاندان میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو افضل گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ضلع نظام آباد کے گنڈارم، رام نگر کے رہائشی 34 سالہ سید سلمان اپنی اہلیہ رضوانہ بیگم کے ساتھ رہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 7 مارچ کی رات تقریباً 10 بجے سلمان کو گھر میں اچانک
فِٹس آئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی سائی اشونی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔بعد ازاں بہتر علاج کے لیے انہیں حیدرآباد کے عثمانیہ جنرل اسپتال لایا گیا . تاہم اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے اسپتال کے وارڈ سے سید سلمان اچانک لاپتہ ہو گئے۔ افراد خاندان نے اسپتال کے احاطے اور اطراف میں کافی تلاش کیا لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جس کے بعد رضوانہ بیگم نے افضل گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔