حیدرآباد 6 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ نے سنکرانتی کے موقع پر پتنگ بازی کے باعث میٹرو خدمات میں خلل کے خدشے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق پتنگوں کی ڈوریاں اوورہیڈ برقی تاروں میں الجھ کر برقی کی فراہمی متاثر کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں ماضی میں
متعدد بار میٹرو سروسز میں رکاوٹ پیش آچکی ہے۔ جس کے پیش نظر اس تہوار کے دوران خصوصی احتیاطی اقدامات اور پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ ایچ ایم آر ایل نے میٹرو اسٹیشنوں اور میٹرو کوریڈور کے اطراف پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ عوامی آمدورفت اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔