ذرائع:
نئے سال کی آمد کے موقع پر شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے حیدرآباد میٹرو ریل نے 31 دسمبر کی شب سروس اوقات بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے آخری ٹرین
رات ایک بجے روانہ ہوگی۔دوسری جانب حیدرآباد پولیس نے عوامی تحفظ کے لیے سخت پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔ پولیس و انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور محفوظ سفر کے لیے میٹرو سروس کو ترجیح دیں، تاکہ حادثات اور ٹریفک مسائل سے بچا جا سکے۔