: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے خلاف مغلپورہ کے اردو گھر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ان حملوں کی سخت مذمت کی گئی اور عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی گئی۔ مقررین نے مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ فوری روکی جائے
اور ہندوستان اپنے روایتی تعلقات کو بحال کرے۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ 29 مارچ کو صبح 10:30 بجے چارمینار سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس کے ذریعے ایران سے یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف احتجاج درج کیا جائے گا۔ قائدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر ریلی کو کامیاب بنائیں، جبکہ حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ایندھن کی فراہمی پر بھی توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔