گجرات 10 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے میئر جی وجیہ لکشمی نے مَوسی ندی کو اقتصادی، ماحولیاتی اور تفریحی محور میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں گجرات کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ندی کی بحالی اور پائیدار ترقی کے بہترین طریقوں کا مطالعہ کرنا تھا۔جی ایچ ایم
سی کے کارپورٹرس نے احمد آباد میں واقع سبرماٹی ریور فرنٹ کا دورہ کیا تاکہ وہاں کے تجربات اور ریور ریجونیوشن کے مؤثر ماڈلز کو حیدرآباد میں اپنانے کے طریقے سیکھ سکیں۔یہ اقدام مَوسی ندی کی صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی تفریحی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔