ذرائع:
حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ کوکاپیٹ نیاپولیس میں ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے منعقدہ آن لائن نیلامی میں اراضی نے ریکارڈ قائم کردیا، جہاں سروے نمبر 17 کی ایک ایکر زمین 137.25 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ حکومت نے اس
نیلامی کے لئے کم از کم قیمت 99 کروڑ روپے فی ایکر مقرر کی تھی۔اس سے قبل رائے درگم میں ٹی ایس آئی آئی سی نے 7.67 ایکر زمین 1,357 کروڑ روپے میں نیلام کی تھی، جہاں قیمت بولی کے دوران بڑھ کر 177 کروڑ روپے فی ایکر پہنچ گئی تھی۔ حیدرآباد میں مہنگی اراضیات کی فروخت کا رجحان بدستور جاری ہے۔