حیدرآباد 22 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (HYDRAA) نے فرینڈس کالونی، شاہ میر پیٹ، میدچل-ملکاجگری میں انہدام کی ایک بڑی کارروائی کی۔ مقامی لوگوں کی شکایات پر
کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ملیشور کی قیادت میں ایک ٹیم نے کمپاؤنڈ وال کو منہدم کر دیا جو گزشتہ تین دہائیوں سے 20 فٹ چوڑی عوامی سڑک پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ اس آپریشن کے نتیجے میں علاقے میں ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔