حیدرآباد 4 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کی مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی درج کی گئی۔ 24 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت 220 روپے گھٹ کر 1,30,360 روپے ہوگئی، جبکہ 22 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت کم ہوکر
1,19,500 روپے رہی۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور ایک کلو چاندی 1,000 روپے گراوٹ کے بعد 2,00,000 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔ماہرین کے مطابق تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے دیگر شہروں میں بھی آئندہ دنوں میں تقریباً یہی ریٹس برقرار رہنے کا امکان ہے۔