ذرائع:
حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی نے غیر مجاز قبضوں کے خلاف اپنی مہم کے تحت راجندر نگر سرکل کے آرام گھر چوراہے پر فٹ پاتھ اور سڑک پر قائم غیر مجاز تعمیرات اور قبضوں
کے خلاف کارروائی کی۔ اس مہم کی نگرانی جی ایچ ایم سی ٹاؤن پلاننگ اے سی پی سری دھر نے کی، اس دوران متعدد تعمیرات کو منہدم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، عوامی آمدورفت میں رکاوٹ اور ٹریفک مسائل کی شکایات کے بعد یہ کارروائی انجام دی گئی۔