ذرائع:
حیدرآباد ضلع کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن–III نے طبی غفلت ثابت ہونے پر جرمنٹن ہاسپٹلس کو ایک مریض کو 20 لاکھ روپے معاوضہ اور 25 ہزار روپے عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔کمیشن کے مطابق 2021 میں سڑک حادثے میں زخمی مریض کے کندھے کی سرجری ناکام رہی اور مناسب بعد از علاج دیکھ بھال فراہم نہیں کی گئی، جس
کے باعث دوبارہ سرجری کرانی پڑی اور مریض کو مستقل معذوری کا سامنا ہوا۔ دلائل اور ریکارڈ کے جائزے کے بعد کمیشن نے قرار دیا کہ یہ معاملہ طبی غفلت اور سروس میں کمی کے زمرے میں آتا ہے۔کمیشن نے جرمنٹن ہاسپٹلس اور متعلقہ ڈاکٹر کو مشترکہ طور پر مریض کو 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا، اور واضح کیا کہ ہاسپٹلس نہ صرف سرجری بلکہ بعد از علاج دیکھ بھال کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔