ذرائع:
ضلع کلکٹر ڈاکٹر پرینکا آلا نے آج حیدرآباد کے بورابنڈہ میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول اور گورنمنٹ جونیئر کالج کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ مقررہ مینو کے مطابق وقت پر کھانا دیا جائے اور اسکول کے احاطے کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ امتحانات قریب ہونے کے پیشِ نظر ڈاکٹر پرینکا آلا نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ کلاس روم میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے
جائیں کہ تمام طلبہ امتحانات میں کامیاب ہوں۔ انہوں نے طلبہ کی تعداد، اسکول کی بنیادی سہولتوں اور مرمتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ بیت الخلاء کی صفائی اور پینے کے صاف پانی کی سہولت برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔ گورنمنٹ جونیئر کالج کے معائنے کے دوران انہوں نے طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور کلاس رومز کی کمی دور کرنے کے لیے عمارت پر ایک اور منزل تعمیر کرنے کے امکان کا جائزہ لینے کا تیقن دیا۔ انہوں نے طلبہ کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے پر بھی زور دیا۔