: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد:خاتون کرکٹرس سوار بس میں شراب پینے پرٹیم کے ہیڈ کوچ کومعطل کردیاگیاہے۔حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے شراب پی کر خاتون کرکٹ کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے پر ہیڈکوچ ودیوت جئے سمہاکومعطل کردیاہے۔بس میں
جئے سمہا کی جانب سے شراب پینے کے مناظر واٹس ایپ گروپس اور ٹی وی چینلز
پر وائرل ہونے کے بعدایچ سی اے کے صدر جگن موہن راؤ نے ایک بیان جاری کرتےہوئے ہیڈ کو معطل کردیاہے۔انہوں نے جئے سمہا کے شراب نوشی کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کےاحکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے جئےسمہا کے خلاف کارروائی کرنے کابھی یقین دلایا۔جگن موہن راونے کہاکہ خاتون کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی کبھی برداشت نہیں کی جائےگی۔