T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

حیدرآباد کے پولیس کمشنر وی سی سجنار نے خبردار کیا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ بشیر باغ میں منعقدہ ایک آگاہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاوٹ صرف کاروبار نہیں بلکہ معاشرے پر حملہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں 92 مقدمات درج
کر کے 62 ٹن ملاوٹ شدہ اشیاء ضبط کی گئیں اور 98 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کمشنر نے تاجرین کو ہدایت دی کہ وہ ایف ایس ایس اے آئی لائسنس حاصل کریں اور معیاری اشیاء فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایماندار تاجروں کو حکومت اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل رہے گا اور صحت مند حیدرآباد کی تعمیر میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔