حیدرآباد 16 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے پولیس کمشنر وی سی سجنار نے والدین کو چھوڑنے یا ان کی دیکھ بھال میں غفلت برتنے والے بچوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں سینئر شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں مسلسل اضافہ ہوا
ہے، جو نہایت تشویشناک ہے۔وی سی سجنار نے ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی بزرگ افراد نے ان سے ملاقات کر کے سنگین مسائل بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بچوں کا اپنے والدین کو تنہا چھوڑ دینا نہ صرف افسوسناک بلکہ ذہنی اذیت کا باعث بھی بن رہا ہے۔