the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں مصنوعی ذہانت ختم ہونے والی ملازمتوں سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی؟

ہاں
نہیں
معلوم نہیں
شہر حیدرآباد کے حلقہ قطب اللہ پور میں واقع باچو پلی ڈبل بیڈروم مکانات میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گنگا جمنا تہذیب کی ایک خوبصورت مثال دیکھنے کو ملی۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کے لیے فراہم کیے گئے ان ڈبل بیڈروم مکانات کے رہائشیوں نے مذہب اور ذات پات سے بالاتر ہوکر عید میلاد النبی ﷺ کا تہوار نہایت جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر ہندو، مسلم اور عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک ساتھ شرکت کی۔ ذکر و اذکار سے لے کر تناولِ طعام تک، مختلف مذاہب کے ماننے



والوں نے باہمی بھائی چارے اور محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس خوبصورت پروگرام کا انعقاد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی کارکنان کی جانب سے کیا گیا، جس میں باچو پلی ڈبل بیڈروم کے مقامی صدر محمد مجاہد، خواجہ احمد، 276 ڈویژن کے صدر عبدالعتیق اور دیگر کارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عید میلاد النبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ باچو پلی ڈبل بیڈروم میں منایا گیا یہ میلاد پروگرام مذہبی ہم آہنگی، باہمی محبت اور اتحاد کی ایک خوبصورت مثال بن کر سامنے آیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.