صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر نامپلی رکن اسمبلی ماجد حسین نے سکندرآباد ریلوے کے ریل نیلائم دفتر پہنچ کر ریلوے کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اور حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 815 ویں عرس کے موقع پر حیدرآباد سے اجمیر کے لیے خصوصی ٹرینوں کی فراہمی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں چیف پیسنجر ٹریفک منیجر بی روی چندر، ڈیویژنل ریلوے منیجر سنتوش کمار ورما اور دیگر عہدیداروں
کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔ مجلس کی نمائندگی پر دسمبر 2026 میں حیدرآباد سے اجمیر کے لیے خصوصی ٹرینوں کو منظوری دے دی گئی ہے، جس سے ہزاروں عقیدت مندوں کو عرس میں شرکت کے لیے سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس موقع پر خصوصی ٹرینوں میں پینے کے پانی، صفائی اور سکیورٹی کے مناسب انتظامات کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی کے ہمراہ ڈی آر یو سی سی ممبر رفیق، مجلس کے مقامی ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔