the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی، 15 مئی (یواین آئی) ہندوستان کی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹے میں سمندری طوفان تاؤتے بھیانک شکل اختیار کرسکتا ہے اور منگل کے روز تک اس کے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تاؤتےسائکلوں کا منگل کے روز پوربندر اور نالیا کے بیچ گجرات کےساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ، اس کے اگلے چھ گھنٹوں کے دوران ’’ خطرناک سمندری طوفان‘‘ اور بعد کے 12 گھنٹوں کے دوران ’ مزید خطرناک سمندری طوفان ‘ میں تبدیل ہونا کا امکان ہے۔ اس کے شمال مغرب کی طرف بڑھنےاور 18 مئی کی سہ پہر / شام کے آس پاس پوربندر اور نالیاکے درمیان گجرات کے ساحل کو عبور



کرنے کا کافی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گجرات اور دیو کے ساحلوں کو طوفان کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ یہ اس سال کا پہلا سمندری طوفان ہے۔
قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی 50 سے زیادہ ٹیموں کو پانچ ریاستوں - کیرالہ ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، گجرات اور مہاراشٹر میں لوگوں کو محفوظ جگہ پہنچانے اور امدادی اور بچاؤ کے کاموں کے سلسلے میں تعینات کیا گیا ہے۔ متعلقہ ریاستوں نے ساحلی علاقوں میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔
ان ریاستوں کے مختلف حصوں میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ لکشدیپ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.