the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
احمد آباد / بھاؤ نگر ، 19 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے طوفان تاؤتے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینےکے لئے آج اپنی آبائی ریاست گجرات اور اس سے ملحقہ مرکزی کے زیر کنٹرول علاقہ دیو کے متعدد متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔
مسٹر مودی ایئر فورس کے طیارے سے بھاؤ نگر پہنچے اور وہاں سے ایک ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فضائی معائنہ کیا۔ انہوں نے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع امریلی اور گیر سوم ناتھ اور دیگر متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا۔
اس کے بعد انہوں نے احمد آباد میں وزیر اعلی وجے روپانی اور سینئر سکریٹریوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ



کی۔
واضح ر ہے کہ 17 مئی کی رات کو دیو کے قریب گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس طوفان سے کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی تھی جو ریاست میں دیر رات تک سرگرم تھا۔ اس نے فصلوں ، مکانات ، سڑکوں ، بجلی کے کھمبے وغیرہ کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ اس طوفان سے 80 ہزار سے زیادہ درخت اور 70 ہزار بجلی کے کھمبے بھی اکھڑگئے۔ چھ ہزار سے زائد گاؤں اور 83 کوڈ اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ بہت سارے راستے بلاک ہوگئے۔
ریاستی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ نقصانات کا سروے آج سے شروع ہوگا اور تمام متاثرہ لوگوں کو قانون کے مطابق مالی امداد / معاوضہ دیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.