تلنگانہ 25 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد: تلنگانہ میں چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ نے عام آدمی کی جیب پر بوجھ بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے پروٹین سے بھرپور یہ غذا اب دسترخوان سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ریاست میں چکن کی قیمتیں سونا چاندی کی طرح تیزی سے اوپر جا رہی ہیں
گوشت خوروں کے لئے چکن اپنی آسانی اور دستیابی کی وجہ سے پسندیدہ غذا رہا ہے لیکن حالیہ دنوں میں اس کی قیمتوں نے متوسط طبقہ کو پریشان کر دیا ہے۔ پچھلے سال دسہرہ کے موقع پر جو چکن 220 روپے فی کلو تھا، اب وہ 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سبزیوں کے بعد اب گوشت کی قیمتوں نے بھی عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔