حیدرآباد 17 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے علاقے ابراہیم باغ کے قریب ہاٹ ایئر بیلون میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ فنی نقص کے باعث بیلون کی ہوا کم ہونے لگی، جس کے نتیجے میں بیلون کو ہنگامی طور پر کیچڑ والے علاقے میں اتارنا
پڑا۔بیلون میں سوار تینوں مسافر بحفاظت باہر نکل آئے، جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ مقامی افراد اور عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔ واقعے سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے سنسنی پھیل گئی، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔