ذرائع:
حیدرآباد میں ایک RTC کنڈکٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے بس میں چھوٹ جانے والے مسافر کے 3 لاکھ روپے نقد واپس کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق شادنگر کے تاجر جہانگیر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہفتہ کے روز حیدرآباد سفر کر رہے تھے۔ وہ افضل گنج پہنچنے کے بعد نامپلی کی جانب روانہ ہوئے۔ بس سے اترنے کے بعد جہانگیر کو احساس ہوا کہ ان کا 3 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بس میں ہی رہ گیا ہے۔ بعد ازاں RTC کنڈکٹر سریتا کو
بس میں یہ بیگ ملا۔ انہوں نے فوری طور پر بیگ کو محفوظ کیا اور جہانگیر کے واپس آنے کا انتظار کیا۔ جہانگیر جب دوبارہ بس اسٹینڈ پہنچے تو کنڈکٹر سریتا نے پورا بیگ اور اس میں موجود 3 لاکھ روپے انہیں واپس کر دیے۔ سریتا کی ایمانداری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے تلنگانہ کے ٹرانسپورٹ وزیر پونم پربھاکر نے ان کے قابلِ تعریف اقدام کی ستائش کی۔
یہ واقعہ RTC ملازمین کی ایمانداری، ذمہ داری اور فرض شناسی کی ایک بہترین مثال بن گیا ہے۔