the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 28 فروری (یو این آئی ) کانگریس نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ملزم کو کلین چٹ ملنے اور فرضی دعوؤں اور گمراہ کن پیغامات کو روکنے میں ناکام رہنے کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) چیف وائی سی مودی ذمہ دار ہیں اور دونوں کو فوری طور پر استعفی دینا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پلوامہ حملے کے ملزم کے خلاف لازمی طور پر داخل کی جانے والی چارج شیٹ حکومت ایک سال میں داخل نہیں کرسکی جس کی وجہ سے اس حملے کا اہم ملزم اور دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ممبر یوسف چوفان کو عدالت سے راحت مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ



چوفان دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا رکن ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس خطرناک دہشت گرد تنظیم کے ممبر کے خلاف ٹھوس دستاویزات موجود نہیں تھے ، لہذا ان کے خلاف چارج شیٹ داخل نہیں کی جاسکتی۔ حکومت کا یہ بیان ملک کو بے وقوف والا بیان ہے ، اس کے کام کرنے اس انداز سے دشمن کو کلین چٹ ملی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ سب سے ملک دشمن اور ملک سے غداری والا بیان ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ جب جیش کے ایک معلنہ ممبر کے خلاف کوئی ثبوت جمع نہیں کرسکتی ہے تو پھر یہ حکومت اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی کیسے کرے گی۔ انہوں نے اسے ایک انتہائی سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت قومی سلامتی کے ساتھ کھیلواڑ کر رہی ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.