تلنگانہ 26 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) سری رام نومی کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتوں نے جمعہ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس روز تمام سرکاری دفاتر، اسکول، کالج اور بینک بند رہیں گے۔تلنگانہ کے چیف
منسٹر ریونت ریڈی بھدراچلم مندر میں سیتا رام کلیانم میں شرکت کریں گے جبکہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو اونٹیمِٹّا مندر کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔بینک مسلسل تین دن بند رہیں گے جس سے عام بینکنگ خدمات متاثر ہوں گی۔