اتر پردیش 17 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) اترپردیش کے لکھنؤ کے قیصر باغ پولیس اسٹیشن میں ایک وائرل حجاب ویڈیو کے معاملے پر بہار کے چیف منسٹر اور اترپردیش کابینہ کے وزیر سنجے نشاد کے خلاف شکایت دائر کی گئی ہے۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور واقعہ کو نامناسب و توہین آمیز قرار دیا۔
style="text-align: right;">یہ شکایت سماج وادی پارٹی کی لیڈر سمعیہ رانا نے اپنے وکلاء کے ہمراہ درج کرائی، جس میں ایف آئی آر کے اندراج اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شکایت کے مطابق ایک سرکاری تقریب کے دوران، جہاں نو منتخب آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامے تقسیم کئے جا رہے تھے، وائرل ویڈیو میں ایک مسلم خاتون کے حجاب کے ساتھ مبینہ طور پر ناروا سلوک دکھائی دیتا ہے۔