راجستھان 19 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) راجستھان اسٹاف سلیکشن بورڈ، جے پور کی جانب سے اتوارکومنعقدہ ہائر پرائمری اسکول ٹیچر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ امتحان لیول-2 کی دوسری شفٹ میں سوشل اسٹڈیز سبجیکٹ کے امتحان کے دوران کوٹہ ضلع میں ایک خاتون امیدوار کو حجاب پہن کر آنے کی وجہ سے امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی
جس کی وجہ سے وہ امتحان سے محروم رہ گئی۔راجستھان میں جاری اساتذہ کی بھرتی کے امتحان کے دوسرے دن لیول 2 کا امتحان دو شفٹوں میں کرایا گیا۔ زیادہ تر سینٹروں پر امتحان بپُرامن ماحول میں منعقد ہوا لیکن ریاست کے کوٹہ کے ایک سینٹر پر حجاب کو لے کر تنازع کھڑا ہوگیا۔ انتظامیہ کے رویئے سے مایوس طالبہ نے وزیر اعلیٰ سے مدد کی درخواست کی ہے۔