ذرائع:
ہیرا گروپ کی ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو عوام سے دھوکہ دہی کے معاملے میں ہائی کورٹ نے سخت برہمی کے ساتھ 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ بار بار عرضیاں دائر کر کے جائیدادوں کی
نیلامی روکنے کی کوشش سے کورٹ کا وقت ضائع کیا گیا۔
عدالت نے واضح کیا کہ نیلامی کی اجازت پہلے ہی سپریم کورٹ دے چکی ہے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اس پر عمل کر رہی ہے۔ جرمانے کی رقم 8 ہفتوں میں وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عرضی خارج کر دی گئی۔