حیدرآباد میں منگل کو اچانک موسلا دھار بارش سے شہر کے کئی علاقے زیرِ آب آگئے۔ مادھا پور، گچی باولی، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، امیرپیٹ، کوکٹ پلی، سکندرآباد، دلسکھ نگر، چارمینار، خیریت آباد اور دیگر علاقوں
میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شام کے اوقات میں بارش کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک سست رہی، تاہم موسم ٹھنڈا ہونے سے شہریوں کو گرمی سے راحت ملی۔