ذرائع:
شمالی بھارت میں جاری شدید دھںد اور کہر کے اثرات شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ بالخصوص دارالحکومت دہلی میں حدِ نگاہ 50 میٹر تک گر جانے کے باعث انڈیگو اور ایئر انڈیا سمیت مختلف ایئرلائنز
نے بڑی تعداد میں اپنی پروازیں منسوخ کرنا شروع کر دی ہیں۔اس صورتحال کے نتیجے میں حیدرآباد سے دہلی، چندی گڑھ اور وشاکھاپٹنم جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق دھند کی صورتحال معمول پر آنے تک پروازوں کی بحالی میں تاخیر کا امکان ہے۔