: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ میں گرمی کی شدت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مارچ کے پہلے ہی حصے میں سورج کی تپش اپنے عروج پر پہنچتی دکھائی دے رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40 ڈگری کے قریب پہنچنے سے عوام شدید گرمی سے پریشان ہیں۔
دن بہ دن گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بچے، خواتین اور بزرگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں آج تقریباً 38 ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس سے تشویش پیدا ہو گئی
ہے۔ریاست کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ سطح پر درجۂ حرارت درج کیا جا رہا ہے۔ اتوار کے روز ضلع نظام آباد کے ایڈپلی منڈل کے جنکمپیٹ میں 38.8 ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ضلع جگتیال کے دھرمپوری منڈل کے جائنا میں 38.6 ڈگری، محبوب نگر کے دیورکنڈا میں 38.6 ڈگری، رنگا ریڈی ضلع کے موہن آباد منڈل کے ریڈی پلی میں 38.6 ڈگری اور سنگاریڈی ضلع کے کوہیر منڈل کے دگوال میں بھی 38.6 ڈگری درجۂ حرارت درج ہوا۔ جبکہ سب سے کم درجۂ حرارت یادادری بھونگیر ضلع کے بھونگیر میں 36.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔