: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اپریل سے 22 اپریل تک تلنگانہ بھر میں شدید گرمی کی لہر چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ خاص طور پر شمالی اور مشرقی اضلاع میں گرمی کی شدت زیادہ رہے گی اور بعض مقامات پر
درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔دارالحکومت حیدرآباد میں بھی آئندہ دس دنوں تک سخت گرمی پڑنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے، جہاں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی اور وڈگالپیں عوام کو بے حال کر سکتی ہیں، جبکہ اس دوران بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، صرف کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔