the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 4 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ قرآن کی 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق عرضی مسترد کئے جانے کے خلاف نظرثانی عرضی پر پیرکے روز سماعت کرے گا ۔ اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی عرضی دائر کی ہے ، جس پر کل غور کیا جائے گا ۔ عرضی گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے 12 اپریل کے فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کرے ، ساتھ ہی اس کے خلاف عائد 50،000 روپے کا جرمانہ بھی واپس لے۔
نظرثانی عرضی میں انہوں نے دلیل پیش کی ہے کہ عدالت عظمیٰ نے قرآن مجید سے 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق عرضی



مسترد کرنے سے قبل پہلے قومی سلامتی سے متعلق مسئلےپرغور نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ جسٹس روہنگٹن پھلی نریمن کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ 12 اپریل کو اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے ان پر 50،000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
جسٹس نریمن نے کہا تھا ’’یہ مکمل طور پرغیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہے‘‘۔ معاملے کی سماعت کے دوران جسٹس نریمن نے پوچھا تھا کہ کیا عرضی گزار عرضی کے بارے میں سنجیدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا ’’کیا آپ عرضی شنوائی کے لئے دے رہے ہیں؟ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟۔
جاری ۔ ک ج
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.