: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی)سپریم کورٹ منی لاؤنڈرنگ معاملے میں تہاڑ جیل میں قید سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی جانب سے دائر ضمانت کی عرضی پر مزید سماعت جمعرات کو کرے گی جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بنچ نے بدھ کو مسٹر چدمبرم کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی کی تفصیلی دلیلیں سنیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ کل دلیلیں دیں گے
مسٹر سبل نے اپنی دلیل میں کہا ہے کہ ریمانڈ عرضی میں ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ مسٹر چدمبرم گواہوں کو متاثرکرنے کی کوشش کررہے تھے جبکہ وہ تو ای ڈی کی حراست میں تھے ۔ سابق مرکزی وزیر مسٹر چدمبرم کو اس لئے ضمانت نہیں دی گئی جیسے وہ رنگا بلا ہو انہوں نے کہا کہ ’’کیوں ای ڈی کے افسر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ای ڈی کے دفتر میں جہاں فون بھی موجود نہیں تھا وہاں سے میں (مسٹر چدمبرم) گواہوں کو متاثر کررہا تھا۔‘‘