: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راجنارسمہا نے تیقن دیا کہ جونیئر اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے لیے وظیفہ ہر ماہ کی 15 تاریخ تک مستقل طور پر جاری کردیا جائے گا۔
یہ اعلان تلنگانہ جونیئر ڈاکٹرس اسوسی ایشن (T-JUDA) اور تلنگانہ سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن (T-SRDA) کی ان شکایات کے جواب کے طور پر سامنے آیا ہے، جنہیں اپنے وظیفے
کی وصولی میں تاخیر کا سامنا تھا۔
اس کے علاوہ، بقیہ %30 ریزیڈنٹ ڈاکٹروں میں سے جنہوں نے ابھی تک اپنا وظیفہ وصول نہیں کیا ہے، وزیر نے مبینہ طور پر تلنگانہ سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ ادائیگیوں پر 20 دسمبر تک کارروائی کی جائے گی۔ وزیر صحت کی اس یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں نے اپنی منصوبہ بند ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔