تلنگانہ 11 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد ۔ پنچایت انتخابات کی ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل ’یادگیری‘ کو دل کا دورہ پڑا۔ یہ واقعہ ضلع سوریہ پیٹ کے نوتنکل منڈل میں واقع ’مریال‘ پولنگ سنٹر میں پیش آیا۔
پولیس عہدیداروں نے فوری طور پر انہیں سی پی آر کے ذریعہ ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں علاج کے لیے سوریہ پیٹ کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زیر علاج بتائے گئے ہیں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔