the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
حضرت شاہ آغا محمد قاسم صاحب قبلہ ابوالعلائی کا سانحہ ارتحال 

یہ اطلاع انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ حضرت شاہ آغا محمد قاسم صاحب  ابوالعلائی قبلہ سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ محمد حسن صاحب قبلہؒ ابوالعلائی آغاپورہ پیر 10 نومبر کی دوپہر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ حضرت شاہ آغا محمد قاسم صاحب قبلہ ابوالعلائی گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل اور دواخانہ میں زیر علاج تھے۔ حضرت شاہ آغا محمد



قاسم صاحب ابوالعلائی بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد، جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی اور جناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر ان چیف روزنامہ اعتماد کے حقیقی ماموں زاد بھائی تھے۔ حضرت کی رحلت کی اطلاع کے ساتھ ہی اہل دکن بالخصوص خانقاہی نظام سے وابستہ افراد میں رنج و الم کی لہر دوڑ گئی۔ حضرت کے صاحبزادے مولانا شاہ آغا محمد حسن میاں صاحب ابوالعلائی نامزد سجادہ نشین سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کرنے لگے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.