شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف مشائخ گھرانے کی علمی وروحانی شخصیت سلسلہ عیدروسیہ کے جانشین حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر بن احمد العیدروس الحسینیؓ نے آج 28 اکتوبر بروز منگل مختصر سی علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہا۔ حضرت کے وصال کی خبر عام ہوتے ہی عقیدتمندان میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور آخری دیدار کے لئے مریدین ومقتدین جوق در جوق بیت العیدروس پہنچنا شروع ہو گئے۔
حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر العیدروس کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء (7:15 بجے) مکہ مسجد حیدرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بمقام بارگاہ عیدروسیہ درگاہ خطہ صالحین، دارالسلام روڈ، نامپلی، حیدرآباد عمل میں آئے گی۔ آپ کی وفات پر علماء کرام، مشائخ عظام اور ذی اثر اصحاب نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی وفات کو عالم اسلام کا نقصان قرار دیا ہے۔