: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ نفرت انگیز ہے اور یہ بابائے قوم مہاتما کے خیالات کو شکست نہیں دے سکتی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی بھارت جوڑو نیاے یاترا کے
دوران، اتر پردیش کے بنارس میں گاندھی جی کے نظریات کو پھیلانے کے لیے بنائے گئے اسرو سیوا سنگھ' کے سامنے رک کر لوگوں سے بات کی، جہاں انھیں بتایا گیا کہ گاندھی جی کے نظریات کو کچلنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کس طرح سرو سیوا سنگھ میں رکھی بابائے قوم کی کتابیں اور تصویریں باہر پھینک دی گئی ہیں۔