تلنگانہ 9 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) سابق وزیر اور بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے تلنگانہ حکومت کے فیصلے پر تنقید کی، جس کے تحت حیدرآباد میں ایک سڑک کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھنے کا منصوبہ ہے۔ ہریش راؤ نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ اس
لیے ہے کہ ٹرمپ نے ہمارے تلگو بچوں کو جیلوں میں رکھا، یا ٹیکس اور ٹیریف بڑھائے، کہ سڑک ان کے نام سے موسوم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا کوئی جواز نہیں اور سڑک کا نام ریاستی شہداء یا تلنگانہ کے مفاد میں رہنے والے کسی شخصیت کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔