تلنگانہ 19 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سابق وزیر اور بی آر ایس کے سینئر قائد ٹی ہریش راؤ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا پر تنقید کرتے ہوئے سنگارینی نینی ٹینڈرز میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کانگریس حکومت کے اندرونی اختلافات اور مبینہ طاقت کی رسہ کشی کو بھی شدید تنقید کا
نشانہ بنایا۔ تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے ریونت ریڈی کو ’’آؤٹ سورسنگ چیف منسٹر‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے اندر دو واضح گروپ بن چکے ہیں، ایک سابقہ قیادت سے وابستگی ظاہر کرتا ہے جبکہ دوسرا آندھرا کی سیاست سے قربت رکھتا ہے۔ اور یہ دونوں ہی گروپ تلنگانہ کے مفادات کے خلاف کام کرتی رہی ہیں۔