the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 3مارچ (یواین آئی)دہلی میں فرقہ وارانہ فسادا ت کو ”قتل عام“ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال سمیت پورے ملک میں ”گجرات ماڈل“ کو نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں ”گولی مارو۔۔۔کو“جیسے نعرے کو کلسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
نیتاجی انڈور اسٹڈیم میں ”بنگال کی فخر ممتا“ مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں اور ورکروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بنگال دہلی نہیں ہے اور یہاں اس طرح کے متنازع نعرے لگانے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ریلی میں شرکت کے لئے بی جے پی ورکروں نے ”دیش کے غداروں کو، گولی مارو سالوں کو“ جیسے متنازع نعرے لگائے۔جس کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اس طرح کے نعرے بازی سے میں فکر مند ہوں، حکومت قتل آمیز دھمکی پر مبنی نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ امتحانات ختم ہونے کے بعد بنگال کے ہر ایک بلاک میں دہلی فسا د مخالف جلوس اور ریلی نکالی جائے گی تاکہ کو فرقہ واریت کی تباہی سے متعلق آگا ہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ریلی بی جے پی چھی چھی کے عنوان سے ہوگی۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات ”قتل عام تتھا“ اور حکومت کے ذریعہ اسپانسر شدہ قتل عام ہے۔پولس کی موجود گی میں تباہی



مچائی جارہی تھی اور پولس خاموش تماشائی تھی۔پولس کانسٹبل اورانٹلی جنس سے معافی مانگنے کے ساتھ میں کہتی ہوں کہ دہلی میں ”گجرات ماڈل“ کو دہرایا گیا ہے۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ماڈل کو روک دیا جائے ورنہ یہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔اس فساد میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری پوری ہمدردی ہے ہم ان کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو شرم آنی چاہیے کہ وہ اپنی ناکامی پر ملک کے عوام سے معافی نہیں مانگی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس فسادات متاثرین کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی اور اس کے لئے فنڈ جمع کرکے متاثرین کی مدد کی جائے گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ جولوگ بنگال میں امن و امان اور قانون کی بات کررہے ہیں انہیں پہلے دہلی کی فکر کرنی چاہیے وہاں کیا ہورہا ہے۔کس طریقے سے پولس کی موجودگی میں قتل عام اور تباہی مچائے گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک میں غدار کون ہے اس کا فیصلہ ملک کے عوام کریں گے بی جے پی والے کون ہوتے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ متنازع نعرے لگانے والے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولس فوٹیج کی مدد سے مدد سے مزید لوگوں کو گرفتارکرے گی۔گرفتار افراد کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات لگائے گئے ہیں۔
ترنمول کانگریس نے امیت شاہ پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ کے بغیر بنگال بہت ہی بہتر ہے۔
خیال رہے کہ اپریل اور مئی میں بنگال میں میونسپل انتخابات ہونے والے ہیں۔اس کے بعد اگلے اسمبلی انتخابات ہیں۔اس لئے بنگال میں سیاسی فضائیں گرم ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.